ممنون حسین نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلیمی ، ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقتصادی راہداری میں بیلاروس کی شرکت سے خطے کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئیگی:صدر
11 اپریل 2017 (15:35)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں بیلاروس کی شرکت سے خطے کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔وہ آج اسلام آباد میں بیلاروس کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین Vladimir Andreinchinko سے باتیں کر رہے تھے۔ صدر نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلیمی ، ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیلاروس کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین نے کہا کہ ان کا ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ صحت ، تعلیم اور ادویات کے شعبوںمیں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔


comments powered by Disqus