وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کی اکتیس تاریخ سے اس پالیسی پر عملدرآمد کیاجائیگا۔

فریقین کی مشاورت سے اخبارات کیلئے اشتہارات پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے: مریم اورنگزیب
11 اپریل 2017 (14:51)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فریقین کی مشاورت سے اخبارات کے لئے اشتہارات کی پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ ماہ کی اکتیس تاریخ سے اس پالیسی پر عملدرآمد کیاجائیگا
وزیر مملکت نے کہا کہ اخبارات کو ان کی اشاعت کے مطابق اشتہارات دئیے جائیں گے .سنیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ، پی ٹی وی اور اے پی پی سمیت سرکاری ذرائع ابلاغ کے اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں کو میڈیا جرنلسٹ کے کوٹہ میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے صحافی نجی ذرائع ابلاغ کی طرح خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔


comments powered by Disqus