الیکشن کمیشن کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق کسی اور امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

تحریک انصاف کے امیدوار زرگل خان کی پی کے 63 کوہستان 2 پر کامیابی
11 اپریل 2017 (13:47)
0

خیبرپختونخواء میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار زرگل خان نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 63 کوہستان 2 پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔الیکشن کمیشن کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق کسی اور امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
پی کے 63 کی نشست جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عصمت اﷲ کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔