شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی جنگ کا جواب دینے کے لئے ڈی پی آر کے تیار ہے۔

جزیرہ نما کوریا میں امریکی بحریہ کے سٹرائیک گروپ کی تعیناتی کے ردعمل میں اپنا دفاع کرینگے :شمالی کوریا
11 اپریل 2017 (13:39)
0

شمالی کوریانے کہا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں امریکی بحریہ کے سٹرائیک گروپ کی تعیناتی کے ردعمل میں طاقتور اسلحے کے ذریعے اپنا دفاع کرے گا۔ سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے کوریا ">شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج کی تعیناتی حملے کے لئے کیا جانے والا انتہائی اوچھا اقدام ہے جو خطرناک دور میں داخل ہو گیا ہے۔
ایک بیان میں کوریا ">شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی جنگ کا جواب دینے کے لئے ڈی پی آر کے تیار ہے۔امریکہ کی پیسفک کمانڈ نے کہا ہے کہ تعیناتی کا مقصد خطے میں ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔