چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ بجلی کے تین منصوبے 2018 کے وسط میں مکمل کئے جائیں گے جن سے 2450 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

واپڈاکا10 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل8بڑے منصوبوں پر عملدرآمد
11 اپریل 2017 (13:29)
0

واپڈا ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے دس ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل آٹھ بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کر رہا ہے۔یہ بات چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے آج لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے تین منصوبے 2018 کے وسط میں مکمل کئے جائیں گے جن سے دو ہزار چار سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم اور بھاشا ڈیم کے بنیادی تعمیراتی کام کے ٹھیکے اس سال کے آخر تک حتمی شکل دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


comments powered by Disqus