مشترکہ مزاحمتی قیادت کابھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونیو الے8 نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش
11 اپریل 2017 (13:17)
0

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے ڈھونگ بھارتی پارلیمانی انتخابات کی پولنگ کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونیو الے آٹھ نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خونریزی کی ذمہ داربھارت نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس ہیں۔ادھر ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس تعینات کر دی ہے۔


comments powered by Disqus