ملیحہ لودھی نے کہا کہ ملالہ کی طرح ہمارے عوام نے ہمیشہ ان قوتوں کو مسترد کیا جنہوں نے بابائے قوم کی طرف سے وضع کردہ پاکستان کے نصب العین کو چیلنج کیا۔

11 اپریل 2017 (13:05)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے عدم برداشت کی باطل قوتوں کو شکست دی ہے ۔یہ بات انہوں نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے اقوام متحدہ کی امن کی سفیر مقرر کئے جانے کے بعد اسکے اعزازمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


ملیحہ لودھی نے کہا کہ ملالہ کی طرح ہمارے عوام نے ہمیشہ ان قوتوں کو مسترد کیا جنہوں نے بابائے قوم کی طرف سے وضع کردہ پاکستان کے نصب العین کو چیلنج کیا۔پاکستانی مندوب نے ملالہ کو خواتین کے لئے ایک عملی نمونہ قرار دیا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور دنیا میں تعلیم کے فروغ کی پرزور اپیل کی ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ملک اور اپنے مذہب کے غلط تشخص اور تصور کے خلاف آواز بلند کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔


comments powered by Disqus