امریکی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ مہم کیلئے امریکی کمانڈوز کو کہا گیا ہے کہ فوجیوں کو فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے

شام میں امریکی فوجیوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں:پینٹاگون
11 اپریل 2017 (12:40)
0

امریکہ شام میں کروز میزائل حملوں کے بعد امریکی فوجیوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کو مزید مستحکم بنا رہا ہے۔ پینٹاگون میں امریکی فوج کے ترجمان نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ مہم کیلئے امریکی کمانڈوز کو کہا گیا ہے کہ فوجیوں کو فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے

ترجمان نے کہا کہ اب تک شام یا اس کے اتحادیوں کی طرف سے امریکی فوج کے خلاف کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی۔