پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے:وزیراعظم
11 اپریل 2017 (10:38)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ملکوں خصوصاً اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔وہ اصغر خان پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔اس سے پہلے وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اعزازت تقسیم کئے۔

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سفارتکاروں اور اعلیٰ سول اورفوجی افسران نے تقریب میں شرکت کی۔


comments powered by Disqus