وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کا ساہیوال بجلی گھر مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔

File photo

پنجاب میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر تعمیر کئے جارہے ہیں:شہباز
11 اپریل 2017 (10:31)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر تعمیر کئے جارہے ہیں جن سے تین ہزار چھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

منگل کے روز لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ توانائی کے یہ منصوبے کم ترین لاگت سے شروع کئے جارہے ہیں تاکہ سستی بجلی پیدا کی جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کا ساہیوال بجلی گھر مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔