File photo

مصر:دولت اسلامیہ کے7 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیاگیا
11 اپریل 2017 (08:36)
0

مصر کی سکیورٹی فورسز نے جنوبی شہر Assiut میں فائرنگ کے تبادلے میں دولت اسلامیہ کے سات مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق عسکریت پسند مسیحی اقلیت پر حملو ں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
یہ واقعہ دو گرجا گھروں پرحملوں کے تناظر میں مصر کی کابینہ کی طرف سے ملک میں تین ماہ کے لئے ہنگامی حالت کے نفاذ کی منظوری کے ایک دن بعد پیش آیا ان حملوں میں کم سے کم 44 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔