File photo

چین اور برطانیہ کے درمیان پہلی مال بردار گاڑی روانہ
11 اپریل 2017 (07:35)
0

چین اور برطانیہ کے درمیان پہلی مال بردار گاڑی Esseu سے روانہ ہوگئی ہے۔

مال بردار گاڑی مشرقی برطانیہ سے مشرقی چین کے درمیان بارہ ہزارکلو میٹر فاصلہ تین ہفتے میں طے کرے گی جو سمندر کے ذریعے سفر کے دورانیے کا تقریباً نصف وقت ہے۔
یہ مال بردار گاڑی سرنگ کے ذریعے فرانس میں داخل ہوگی اوربلجیم ، جرمنی، پولینڈ، بیلاروس، روس اور قزاخستان سے ہوتی ہوئی چین کے شہر Yiwa پہنچے گی۔