یہ فیصلہ پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیاگیا۔

File photo

خیبرپختونخوا حکومت کاانرجی اینڈ پاور ڈیولپمنٹ بورڈ کو15ارب روپے منتقل کرنے کا فیصلہ
11 اپریل 2017 (07:27)
0

خیبرپختونخوا کی حکومت نے بجلی کی پیداوار ی منصوبوں پر کام تیز کرنے کیلئے انرجی اینڈ پاور ڈیولپمنٹ بورڈ کو پندر ہ ارب روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیاگیا۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ بجلی کی پیداوار کے لئے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں نے تیل اور گیس کے شعبوں میں بھی سرمایہ لگانے میں آمادگی ظاہر کی ہے۔