File photo

چین کی دوفرموں کا خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے پرآمادگی کا اظہار
11 اپریل 2017 (07:01)
0

چین کی دوفرموں چائنا نارتھ انڈسٹری کارپوریشن اور چائنا روز اینڈ بریج کارپوریشن نے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بات فرموں کے وفود نے اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران بتائی۔
وزیراعلیٰ نے وفود کو بتایا کہ ایک سو سے زائد منصوبوں کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کی گئی ہے جو دو روزہ روڈ شوکے دوران پیش کی جائے گی یہ روڈ شو اگلے جمعے اور ہفتے کے روز بیجنگ میں ہوگا۔