File photo

دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں امریکہ شام پرمزید حملے کرے گا
11 اپریل 2017 (06:47)
0

امریکہ نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کی طرف سے دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں وہ شام پرمزید فضائی حملے کرے گا۔

وائٹ ہائوس کے ترجمان Sean Spicer واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ اگر شام بے گناہ لوگوں کو گیس کے استعمال کے ذریعے نقصان پہنچاتا ہے تو امریکہ اس کا جواب دے گا۔
ادھر امریکہ کے وزیر دفاع Jim Mattis نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں Shayrat کے ہوائی اڈے پرامریکہ کے کروز میزائل حملے میں شام کے فوجی اڈے کے بیس فیصد حصے کو نقصان پہنچایا یا تباہ کردیاگیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شام کی حکومت کو اس ہوائی اڈے سے طیاروں میں دوبارہ ایندھن بھرنے یا انہیں دوبارہ مسلح کرنے کی صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔


comments powered by Disqus