محکمہ موسمیات اپنے آلات میں بہتری لائے تاکہ ہونیواے نقصانات کو کم کیا جاسکے:مہتاب
11 اپریل 2017 (06:36)
0

شہری ہوابازی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے محکمہ موسمیات سے کہا ہے کہ وہ اپنے آلات میں بہتری لائے تاکہ بروقت معلومات کے حصول کے ذریعے قدرتی آفات سے ہونیوالے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے سے خبردار کرنے والے نظام اور پیش گوئی کرنے والی تکینک میں بہتری سے قدرتی آفات کے خطرات اور نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔