جدید ٹیکنالوجی اخبارات کیلئے مفید ثابت ہوگی:مریم
11 اپریل 2017 (06:31)
0

آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اطلاعات کی وزیر مملکت نے کہاکہ کمپوٹرائزڈ اورخودکار آڈٹ بیور و سے ہر متعلقہ شخص کو فائدہ ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی مقامی اورعلاقائی اخبارات کیلئے مفید ثابت ہوگی۔
وزیر نے کہا کہ آن لائن اورخود کار نظام کا مقصد مصدقہ اور مستند معلومات حاصل کرنا ہے۔