قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے3 ارب 20کروڑ روپے مالیت کے چودہ منصوبوں کی منظوری ۔

حکومت فاٹا کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے:جھگڑا
11 اپریل 2016 (21:16)
0

 
خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیاد پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز پشاورمیں فاٹا ترقیاتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس کے دوران قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے تین ارب بیس کروڑ روپے مالیت کے چودہ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
ان ترقیاتی منصوبوں میں جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے سراروغہ میں کیڈٹ کالج کی تعمیر اور خیبرایجنسی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
گورنر نے متعلقہ حکام کو تمام ترقیاتی منصوبوں پرمعیاری کام اور انہیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔