11 اپریل 2016 (21:11)
0

فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے قومی کمیشن نے 542 پروگراموں کی توثیق کی ہے جو آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت ملک بھر کے 66 اداروںمیں جاری ہیں۔
یہ منظوری کمیشن کیAccreditation اینڈ کوالٹیEvaluation کمیٹی نے دی ہے جس کا اجلاس کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں پیر کو اسلام آباد میں ہوا۔
اب منظور شدہ پروگراموں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ایک سو انتیس ہوگئی ہے۔
توثیق شدہ پروگراموں اور اداروں کی تفصیلی فہرست کمیشن کی سرکاری ویب سائٹNavttc.org پر دیکھی جاسکتی ہے۔