پروگرام کی چیئرپرسن نے کہا کہ استفادہ کرنے والوں کی مصنوعات آن لائن دستیاب ہیں۔

بی آئی ایس پی کا مقصد خواتین کو کاروباری مواقع کی فراہمی یقینی بنانا ہے:ماروی
11 اپریل 2016 (21:03)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پروگرام کا مقصد اس سے مستفید ہونے والے افراد خصوصاً خواتین کو ای کامرس کے ذریعے کاروباری مواقع کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے پیر کے روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استفادہ کرنے والوں کی مصنوعات آن لائن دستیاب ہیں جس سے ملک کی روایتی منصوعات کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہوگی۔
چیئرپرسن نے کہا کہ وزیراعظم کی سود سے پاک قرضہ سکیم سے استفادہ حاصل کرنے والے ایک لاکھ افراد اپنے کاروبار پہلے ہی شروع کرچکے ہیں۔