وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت دہشت گردی،انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

11 اپریل 2016 (20:56)
0

صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے حافظ آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ سے کہا کہ وہ دھرنا سیاست ترک کریں اور قوم کی بہتری کیلئے کام کریں۔
سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ملک کو دھرنا سیاست کی وجہ سے بے حد نقصان ہوا۔
اس سے پہلے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صحت کی وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے تپ دق اور پولیو سمیت تمام مہلک امراض کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔