ممنون حسین کی شہر میں غیر قانونی طور پر قائم آبادیوں اور کچی بستیوں کے مسئلے کے حل کیلئے قابل عمل طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت۔

صدر کا اسلام آباد کے رہائشیوں کو سہولیات کی فراہمی پر زور
11 اپریل 2016 (20:12)
0

صدر ممنون حسین نے اسلام آباد کے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے انہیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں اسلام آبادمیٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر شیخ انصر عزیز نے ملاقات میں کہی۔
صدر نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور میئر کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر قائم آبادیوں اور کچی بستیوں کے مسئلے کے حل کیلئے ایک قابل عمل طریقہ کار وضع کریں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب میئر لوگوں کی بہترین انداز میں خدمت کیلئے ایک موثر نظام وضع کریں گے۔