وزیر داخلہ نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے عوام کے بنیادی حقوق متاثر اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ڈی چوک،ایف نائن پارک میں عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:نثار
11 اپریل 2016 (19:28)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک یا ایف نائن پارک میں کسی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے اتوار کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوںنے تمام سیاسی جماعتوں سے شہر میں قیام امن کے لئے تعاون کرنے کی اپیل کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ا س ماہ کی چوبیس تاریخ کواسلام آباد میں جلسہ عام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست کی عملداری قائم کی جائے گی۔
تاہم وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمران خان سے ملاقات یابات چیت کیلئے تیار ہیں۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اسلام آباد میں عوامی اجتماعات کیلئے مقامات مخصوص کرنے کی تجویز وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چار مہینے کے دھرنے کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی پر ایک ارب روپے خرچ ہوئے۔