ان کے مشہور گانوں میں کوکو کو رینا، اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر، سوچا تھا پیار نہ کریں گے، دل کوجلانا ہم نے چھوڑ دیا، ہپ ہپ ہرے اور یوں زندگی کی راہ میں شامل ہیں۔

گلوکار احمد رشدی کی برسی
11 اپریل 2016 (13:53)
0

ممتاز گلوکاراحمدرشدی کی پیر کے روز تینتیسویں برسی منائی گئی ۔احمدرشدی نے انیس سوپچپن سے لیکرانیس سواسی تک اپنے پیشہ وارانہ سفر کے دوران تقریبا پانچ ہزار فلمی گانے گائے۔
ان کے مشہور گانوں میں کوکو کو رینا، اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر، سوچا تھا پیار نہ کریں گے، دل کوجلانا ہم نے چھوڑ دیا، ہپ ہپ ہرے اور یوں زندگی کی راہ میں شامل ہیں۔ریڈیو پاکستان لاہور نے اس سلسلے میں ایک خصوصی فیچر تیارکیا جس میں گلوکار رجب علی، انور رفیع، موسیقار خادم حسین ، فلمی مصنف محمد پرویز کلیم اور ڈائریکٹر نسیم حیدر نے مشہور گلوکار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔