پاک فوج کے انجینئر وں نےاس بات کوبھی یقینی بنایاہےکہ گلگت کےعلاقےمیں لینڈ لائن، جی ایس ایم اور براڈ بینڈ سمیت مواصلاتی سروس متبادل ذرائع کے ذریعے مکمل طور پر فعال رہے۔

بارشوں سےمتاثرہ علاقوں میں700 کلومیٹرطویل شاہراہیں کھول دی گئیں
11 اپریل 2016 (13:42)
0

 گلگت سکردو اورمالاکنڈ چترال ہائی ویزاورہزارہ ڈویژن سمیت سات سوکلومیٹر طویل شاہراہیں گاڑیوں کی آمدورفت کےلئےکھول دی گئی ہیں جومٹی کےتودے گرنےکےباعث بندہوگئی تھیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شانگلہ بونیر بحرین کالام شاہرائوں پر کام جاری ہے۔پشاور سے جاری کئے گئے ایک سرکاری بیان کے مطابق ان علاقوں میں دوسری شاہراہیں بھی جلد کھولنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

پاک فوج کے انجینئر وں نے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ گلگت کے علاقے میں لینڈ لائن، جی ایس ایم اور براڈبینڈسمیت مواصلاتی سروس متبادل ذرائع کےذریعے مکمل طور پر فعال رہے جبکہ سکردو میں بھی زمینی مواصلاتی نظام کسی تعطل کے بغیر بحال ہے۔