نوازشریف نے متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ تازہ ترین صورتحال سے انہیں آگاہ رکھیں۔

وزیراعظم کی شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
11 اپریل 2016 (13:40)
0

  وزیراعظم نواز شریف نے تمام ریلیف کے وفاقی ' سرکاری' فوجی اور صوبائی اداروں کو اتوار کی سہ پہر آنے والے زلزلے کے تناظر میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وسائل کے ذریعے متاثرہ افرا د کو تلاش کریں او ر جہاں بھی ضروری ہو ' فوری امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ تازہ ترین صورتحال سے انہیں آگاہ رکھیں۔