ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کی ہے

بھار ت میں کشمیری طلباء پر بڑھتے حملوں کے خلاف منگل کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی
11 اپریل 2016 (13:35)
0

مختلف بھارتی صوبوں میں کشمیری طلباء پر بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف کل مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کی ہے۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حریت رہنمائوں کی جانب سے کل ہڑتال کی اپیل کی حمایت کی ہے۔
بار کے ارکان نے بھارت کے مختلف صوبوں میں کشمیری طلباء کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ارکان نے سری نگر میں ایک اجلاس میں مطالبہ کیا کہ کشمیری طلباء کی حفاظت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔