بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن بحال کیا جائے گا۔

مختلف ممالک کے ثقافتی قافلے کاچکوال میں کٹاس راج مندر کا دورہ
11 اپریل 2016 (10:41)
0

مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں ، ادیبوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک ثقافتی قافلے نے ضلع چکوال میں کٹاس راج مندر کا دورہ کیا۔انہوں نے جانوروں، درختوں، ڈائنو سار کی باقیات اور وہاں رکھے گئے مٹی کے برتنوں میں گہری دلچسپی لی۔

بعد میں کٹاس راج میں صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو غربت جیسے مشترکہ مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئے۔
دیگر مقررین نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امن ، محبت اور صوفی ازم کے پیغام کو فروغ دے کر دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کیا۔