Friday, 19 April 2024, 05:18:46 am
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، وزیراعظم
December 11, 2020

بین المذاہب ہم آہنگی کے خصوصی نمائندے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

انہوں نے اسلام کے خلاف منافرت پھیلانے اور کورونا کے خلاف آگاہی مہم میں علمائے کرام کی شمولیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عالمی سطح پر اسلام کے خلاف منافرت پھیلانے اور حضرت محمدۖ خاتم النبیین کے تقدس کے حوالے سے حساسیت اجاگر کرنا اسلام کی اصل خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.