Friday, 29 March 2024, 07:16:00 pm
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ باہمی مفاہمت سے جلدحل کرلیاجائے گا،ندیم افضل چن کا امید کا اظہار
December 11, 2019

File Photo

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے امیدظاہر کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ باہمی مفاہمت سے جلدحل کرلیاجائے گا۔

ایک نجی نیوزچینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان قومی اہمیت کے مختلف معاملات پر قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے تمام رہنمائوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ندیم افضل چن نے پارلیمنٹ میں مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے ارکان پارلیمنٹ کے کردار کی بھی تعریف کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی اور ملک کی ترقی اورخوشحالی کی جانب اپناسفرجاری رکھے گی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.