Friday, 29 March 2024, 08:49:40 pm
عوام کی بہتری کیلئے قانون سازی کرنا حکومت اورحزب اختلاف کی ذمہ داری ہے:ڈاکٹر فردوس
December 11, 2019

File Photo

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کو شفاف انداز میں چلانا اور عوام کی بہتری کے لئے قانون سازی کرنا حکومت اورحزب اختلاف دونوں کی ذمہ داری ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے انداز میں پارلیمنٹ کوچلاناچاہتی ہیں جبکہ پوری دنیامقننہ کی جانب سے کی گئی قانون سازی دیکھ رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قومی اسمبلی میں شرکت کے لئے راناثناء اللہ کاپروڈکشن آرڈر اس لئے جاری نہیں کیاجاسکتا کیونکہ وہ منشیات کے مقدمے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ راناثناء اللہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وہ منشیات کی تجارت میں ملوث ہیں اور اسے عدالت میں ثابت کیاجائے گا۔ایک اورسوال کے جواب میں اطلاعات کے بارے میں معاون خصوصی نے کہاکہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف مقدمات تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بلکہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے درج کرائے گئے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.