Thursday, 21 March 2019, 10:54:52 am
رینجرز کی کراچی کے علاقے عزیز آباد فیڈرل بی ایریا میں کارروائی بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
December 11, 2018

فائل فوٹو

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے عزیز آباد فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

یہ مواد ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کی نشاندہی پر کامیاب کارروائی کر کے برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے تسلیم کیا کہ مارچ 2015ء میں ایم کیو ایم ہیڈکوارٹرز نائن زیرو پر چھاپے کے بعد میں کراچی کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو گئے تھے اور ایم کیو ایم ساؤتھ افریقن نیٹ ورک سے رابطے میں تھے۔

ایک گرفتار ملزم مستقیم نے اعتراف کیا ہے کہ 1992ء کی کارروائی کے بعد وہ بھارت فرار ہو گیا تھا جہاں وہ جاوید لنگڑا کے ساتھ رہتا تھا۔

ڈی جی رینجر سندھ میجرجنرل محمد سعید نے برآمد شدہ اسلحے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رینجرز قیام امن اور دہشت گردوں کی کمرتوڑنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔