Thursday, 25 April 2024, 01:29:21 pm
پنجاب حکومت آسان شرائط پر قرضے دینے کے حوالے سےمنصوبہ شروع کرے گی
December 11, 2018

File Photo

پنجاب حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے انہیں آسان شرائط پر قرضے دینے کے حوالے سے ایک بڑا منصوبہ شروع کرے گی۔

 یہ بات تجارت و صنعت کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 منصوبے کے تحت مرد کاروباری حضرا ت کے لئے 80 فیصد سرمایہ حکومت فراہم کرے گی جبکہ باقی ماندہ 20 فیصد کا انتظام انہیں خود کرنا ہوگا۔

 اسی طرح کاروبار کرنے والی خواتین کے لئے 90فیصد سرمایہ حکومت فراہم کر ے گی جبکہ 10 فیصد کا انتظام وہ خود کریں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو جدید پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کےلئے فنی تعلیم کی نئی یونیورسٹیاں بھی قائم کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.