Sunday, 20 January 2019, 05:36:43 pm
پاک بحریہ اگلے سال کے شروع میں کثیرالملکی بحری مشق" امن" کا انعقاد کریگی
December 11, 2018

پاک بحریہ اگلے سال کے شروع میں کثیرالملکی بحری مشق امن 2019ء کا انعقاد کرے گی۔

اس سلسلے میں منگل کے روز کراچی میں ایک حتمی منصوبہ بندی کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس میں شریک ملکوں کے اکتالیس نمائندے شامل تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ مشقیں عالمی بحری سلامتی کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ سوچ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے ساتھ امن مشقوں میں حصہ لیں گی جسے امن کے لئے اتحاد قرار دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ 2007 ء سے کثیرالملکی بحری مشق امن کا انعقاد کر رہا ہے۔