Saturday, 20 April 2024, 01:15:09 pm
حکومت طلبا کو تعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،وزیر اعلیٰ
December 11, 2018

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں طلبا کو تعلیم کی تمام جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

 وہ آج کوئٹہ میں نوجوانوں کومتحرک بنانے کی مہم کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں کے طلبا میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کا مقصد طلبا کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانا ہے۔

انہوں نے اساتذہ پرزوردیا کہ وہ معیاری تعلیم کو فروغ دیں تاکہ نوجوانوں کو جدید دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیارکیا جاسکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.