Friday, 29 March 2024, 08:52:56 pm
حکومت سرمایہ کاروں کوسازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے،وزیر اعظم
December 11, 2018

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تمام سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے تاکہ وہ ذخائر کی تلاش و پیداوار کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 وہ اٹلی کی تیل و گیس کی ملٹی نیشنل کمپنی ای این آئی کے وسط ایشیائی خطے کےلئے ایگزیکٹو نائب صدر Luca Vignati سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے کاروبار کرنے کے لئے آسیانیاں پیدا کرنے اور ہر ممکن انداز میں تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

ای این آئی کی پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ذخائر کی تلاش و پیداوار سے متعلقہ کمپنیوں کے لئے ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں سےفائدہ اٹھانے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ملک میں ہائیڈروجن کے بے پناہ ذخائر ہیں جنہیں ابھی تک بروئے کار نہیں لایا گیا۔

 اس سے پہلے Luca Viganti نے وزیراعظم کو ای این آئی کی ملک میں تلاش و پیداوار کے شعبے میں سال 2000 سے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ای این آئی خصوصاً ایل این جی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساحل پر ذخائر کی تلاش و پیداوار میں اپنے کاروبار کو دسعت دینے کی خواہاں ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے اینگرو فوڈز اینڈ FRIES لینڈCOMPINA کی عالمی قیادت کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے کئے گئے مختلف پالیسی اقدامات کو اجاگر کیا جن کا مقصد تاجر برادری کو درپیش مسائل کو دور کرنا اور ان میں تسلسل یقینی بنانا ہے۔

FRIES LAND CAMPINA کے چیف ایگزیکٹو آفیسر HEIN SCHUMA CHER نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں محفوظ خوراک یقینی بنانے کیلئے تحفظ خوراک کی حکمت عملی کی تشکیل میں مدد کر سکتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ڈیری کے شعبہ میں خوراک اور پیداواری تکنیک میں بہترین اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کو اپنی پیداوار میں اضافے اور ڈیری کے شعبہ کی برآمدی صلاحیتوں سے ملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت خوراک کی مصنوعات کا معیار یقینی بنانے کے لئے ریگولیٹری فریم ورک وضع کرنے کی ضرورت سے بخوبی آگاہ کیا ہے۔

FRIESLAND CAMPINA ہالینڈ میں قائم کثیرالملکی ڈیری کوآپریٹو دنیا کی چھوٹی بڑی ڈیری کمپنی ہے جو 34 ممالک میں کام کر رہی ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.