Thursday, 27 June 2019, 07:05:12 am
اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے تحقیقاتی کمیشن قائم کرے، مذاحمتی قیادت
December 11, 2018

مقبوضہ کشمیرمیں مشترکہ حریت قیادت نے ایک خط کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پرزوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی آزادانہ اور جامع تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیں۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سری نگر میں ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

قیادت نے ان پر زور دیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کریں جو کہ اقوام متحدہ کے 1948ء کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے اقوام متحدہ کی تشویش تسلیم کرنے ماضی اور موجودہ دور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کی 2018ء کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے حریت قیادت نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کے خلاف بھارتی فوج کی جانب سے استعمال ہونیوالا سب سے خطرناک ہتھیار پیلٹ گن ہے جو اب بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔