Saturday, 20 April 2024, 12:33:35 am
تاجک صدراوراردن کےشاہ عبد اللہ کے درمیان ملاقات
December 11, 2017

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اردن کے دارالحکومت عمان میں شاہ عبد اللہ سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کے امریکی فیصلے کے بعد فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔فریقین نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عرب اور اسلامی ملکوں اور عالمی برادری کی کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا جو خطے میں امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.