Wednesday, 24 April 2024, 07:54:26 am
روس کا شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ
December 11, 2017

روس نے شام سے اپنی فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر ولادی میر پیوٹن نے  پیر کی شام میں حمیم  ایئر بیس کے اچانک دورے کے دوران وزارت دفاع کو اس سلسلے میں ہدایات دیں۔انہوں نے  بیس پر روسی فوج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہشتگردوں نے شام میں دوبارہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی کوشش کی تو روس ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ روس کی ٹاسک فورس اور شامی فوج نے ملک میں دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔اس سے قبل شام کے صدر بشار الاسد اور روسی وزیر دفاع سرگئی شوئی گو نے  بیس پر روسی صدر کا استقبال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.