Friday, 29 March 2024, 03:45:12 pm
پاکستان،چین اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر بروقت عمل درآمد کیلئے پرعزم ہیں:ایاز
December 11, 2017

 قومی  اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر بروقت اور موثر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہیں۔وہ پیر کے روز اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کی مرکزی کمیٹی کے نائب وزیر کی سربراہی میں ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔

سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات غیر معمولی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تمام موجود مواقع کو تلاش کیا جائے ۔

اسلام آباد میں اس ماہ کی 23 سے 26 تاریخ تک ہونے والی سپیکروں کی کانفرنس کے بارے میں معزز مہمان کو آگاہ کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ کانفرنس سے روابط کے ذریعے علاقے میں ترقی اورخوشحالی کے ایک نئے دور کا راستہ ہموار ہوگا اور اس سے دہشتگردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ، روس، ترکی، ایران اور افغانستان سے سپیکروں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔IDCPC  کے نائب وزیر نے کہا چین کیلئے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعاون خطے اور اس کی حدود سے باہر چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین حقیقی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.