Friday, 29 March 2024, 11:06:49 am
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان
December 11, 2017

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کیلئے اٹھارہ رکنی دستے کااعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کی سات سے اکیس تاریخ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ایک پریس ریلیز کے مطابق، ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر سید محمد سلمان اور ارکان مسعود جان اور ابرار شاہ سمیت بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے کیا۔ان کھلاڑیوں کا انتخاب فیصل آباد اور اوکاڑہ میں حال ہی میں ہونیوالے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنمنٹس اور تربیتی کیمپوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔نثار علی (کپتان)، عامر اشفاق (نائب کپتان)، ریاست خان، ساجد نواز، ظفر اقبال، محمد آصف، محمد ایاز، بدرمنیر، ہارون خان، مطیع اللہ، انیس جاوید، محسن خان، محمد جمیل، محمد اعجاز، ثناء اللہ مروت اور اسرار حسن جبکہ ذیشان علی منیجر ہوں گے۔ٹیم کے آفیشلز میں عبدالرزاق کوچ، مسعود جان بیٹنگ کوچ، طاہر محمود بٹ ٹرینر اور آصف عظیم میڈیا منیجر شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.