Wednesday, 24 April 2024, 05:22:17 am
وزیر اعظم بدھ کواستنبول میں اوآئی سی کےغیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے
December 12, 2017

اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر نے امریکی فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل استنبول میں القدس الشریف کے بارے میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے حالیہ امریکی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رہنما صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف طریقوں پر بھی غور کریں گے۔وزیراعظم اجلاس میں فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی غیر متزلزل حمایت کے جذبات سے آگاہ کریں گے ۔وہ تنظیم پر زور دیں گے کہ وہ القدس الشریف کے حساس معاملے پر مشترکہ موقف اپنائے اور امریکی انتظامیہ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور کرے ۔

سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شرکت کریں گے۔ترکی کے صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے چیئرمین کی حیثیت سے یہ غیر معمولی سربراہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں تنظیم کے بیشتررکن ممالک کی شرکت متوقع ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.