Wednesday, 17 April 2024, 02:58:48 am
مشاہد حسین کی زیر صدارت اقتصادی راہداری بارے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس
December 11, 2017

سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت پیر کے روز اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے سی پیک کے طویل مدت منصوبے کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی جس کے بارے میں پاکستان اور چین دونوں نے گذشتہ ماہ مشترکہ تعاون کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں اتفاق کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کی بہبود یقینی بنانے کے لئے سی پیک کے مستقبل کے منصوبے میں زراعت، غربت کے خاتمے ،سیاحت و ثقافت اور لوگوں کے ذرائع آمدن میں اضافے بھی شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی نے جلد مکمل ہونیوالے منصوبوں اور گوادر کی بندرگاہ پر ترقیاتی کام میں پیش رفت کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.