Thursday, 25 April 2024, 04:33:55 pm
قطربرطانیہ سے24 ٹائیفون لڑاکاطیارے خریدے گا:معاہدے پردستخط
December 11, 2017

قطر اور برطانیہ نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت قطر برطانیہ سے چوبیس ٹائیفون لڑاکا طیارے خریدے گا۔دونوں ملکوں کے درمیان آٹھ ارب ڈالر مالیت کے معاہدے پر قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد ال Attiyahاور ان کے برطانوی ہم منصب Gavin Williamsonنے دو حہ میں دستخط کئے ۔اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع نے کہاکہ ان لڑاکا طیاروں سے مشرق وسطیٰ میں دونوں ملکوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں قطر کے فوجی مشن کی استعداد کار بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔دونوں ملکوں نے مشترکہ کارروائیوں کا دستہ تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا جو قطر اور برطانیہ کی فضائی افواج کے درمیان شراکت داری کا آغاز ہوگا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.