Thursday, 28 March 2024, 02:26:17 pm
ای سی اوکارکن ممالک پرخطےمیں تجارت بڑھانےکےلئےکوششیں دوگنی کرنے پرزور
December 11, 2017

اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل خلیل  ابراہیم آقا نے تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ خطے کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کردیں۔وہ پیرکو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی علاقائی منصوبہ بندی کونسل کے اٹھائیسویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تنظیم کا خطے کی تجارت میں حصہ اس کے رکن ممالک کی مجموعی تجارت کا سات اعشاریہ چھ چار فیصد ہے جو بڑے بڑے اقتصادی بلاکس کی نسبت بہت کم ہے اس لئے تنظیم کو اس سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ خلیل ابراہیم نے کہا کہ اگرچہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ای سی او کا حصہ نہیں ہے تاہم تنظیم کے رکن ممالک راہداری سے فائدہ اٹھانے میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔توانائی کے شعبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم 2018ء سے 2022ء کی مدت کے دوران توانائی اور پٹرولیم کے شعبوں میں تعاون کیلئے ای سی او کا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے رکن ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کیلئے علاقائی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے روابط کے پیش نظر خطے میں تجارت،ترقی ، امن اور استحکام کے فروغ کیلئے وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.