Tuesday, 23 April 2024, 09:29:30 pm
عمران خان پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پرحملےسےمتعلق مقدمےمیں عدالت کواپناجواب دیں:مریم اورنگزیب
December 11, 2017

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نےپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کہا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر توجہ دینا چھوڑیں اور پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ پر حملے سے متعلق مقدمے میں عدالت کو اپنے جواب دیں۔

عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عدالتوں سے فرار ہوئے جبکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف دہشت گردی کے خاتمے کےلئے اقدامات کرنے کے باوجود مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بد عنوانی کا خاتمہ عمران خان کی ترجیح ہوتی تو پھر وہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالانہ لگاتے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.