Sunday, 15 December 2019, 05:29:37 pm
معروف اینکر،گلوکار فخر عالم کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
November 11, 2019

معروف اینکر اور گلوکار فخر عالم نے پیر کے روز اسلام آباد میں فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ملاقات فخر عالم کے دنیا کے گرد تاریخی فضائی چکر لگانے کے پس منظر میں ہوئی۔فخر عالم نے فضائیہ کے سربراہ کے تعاون اور مشوروں کا اعتراف کیا جس سے ان کو ملک کا نام روشن کرنے میں مدد ملی۔فضائیہ کے سربراہ نے اس شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کوشش سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔فخر عالم نے فضائیہ کے سربراہ کو اپنی کتاب ''مشن پرواز فخر عالم میکنگ ہسٹری'' بھی پیش کی۔