Friday, 29 March 2024, 05:27:50 pm
سابق فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام کافیصلہ واپس نہیں لیا جاسکتا:فرمان
November 11, 2018

File Photo

خیبرپختونخوا کے گورنرشاہ فرمان نے کہاہے کہ سابق فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام کافیصلہ واپس نہیں لیا جاسکتا اور وزیراعظم عمران خان نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں فاٹا کو اس کاحصہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پشاور میں ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں پولیس  اور عدالتی نظام بھی متعارف کرایاجارہاہے۔

فاٹا کے طلباء کے لئے کوٹہ ختم کرنے کے بارے میں افواہوں کومسترد کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ انہیں داخلہ نہ دینے والے ادارے غلط کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے مفاد کے لئے فیصلے کررہی ہے او رجو اس انضمام کے مخالف ہیں ان کے اپنے ذاتی مفادات ہیں۔

شاہ فرمان نے کہاکہ پاکستان باڑ کی تنصیب کے ذریعے افغانستان کے ساتھ سرحد مزیدمحفوظ بنانے کے لئے اقدامات کررہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.