Friday, 29 March 2024, 06:43:18 am
وفاقی حکومت کے سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کیلئے دو ارب روپے مختص
November 11, 2018

 وفاقی حکومت نے سر سبز پاکستان پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں شجر کاری کے فروغ میں عوام کی شمولیت کے لئے دو ارب روپے مختص کئے ہیں۔

 موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ذرائع کے مطابق باون لاکھ روپے عوامی استعداد کار اور آگاہی مہم کے لئے مختص کئےگئے ہیں۔

 دوسرے منصوبوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کےلئے مسکن اور چر اگاہوں کا انتظام، افزائش حیوانات کے شعبے کے لئے بیمہ سکیمیں، ویکسینیشن مہم اور افزائش حیوانات کے طریقوں میں بہتری، جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے عوام کو متحرک کرنے اور بعض دیگر منصوبے شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.