Thursday, 18 April 2024, 03:26:42 pm
مسلم لیگ(ق) تحریک انصاف کی اتحادی ہے حکومت تحفظات پر غور کرے گی،گورنر پنجاب
November 11, 2018

پنجاب کے گورنر چودھری سرور نے کہاہے کہ ملک سے بد عنوانی کےخاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

 انہوں نے آج(اتوار) فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شفاف ہے اور وزیر اعظم سمیت تمام وزرا احتساب کے لئے تیار ہیں۔

 چودھری سرور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں طاقت کا مرکز ہیں اور حکومتی حلقوں میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

 انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ (ق) تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے اور ہم ان کی شکایات سنیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سینٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کیا۔

جہاں انھوں نے سرور فاونڈیشن کی جانب سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور میڈیکل اسٹور کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی موجود تھے

.

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.